سکہ سے کم خون
بعض افراد یہی سوچتے ہیں کہ اگر سکہ سے کم خون ہو (تقریباً ایک بوتل کے ڈھکن برابر) نماز کو باطل نہیں کرتا اور پاک بھی ہے۔
جبکہ ایسا بالکل صحیح نہیں ہے۔
یہ خون بھی بقیہ خونوں کی طرح نجس ہے؛ فقط نماز کے وقت ، اگر بدن یا لباس پر سکہ سے کم ہو (تقریباً ایک اشارہ والی انگلی کے بند کے برابر) خون ہو تو نماز باطل نہیں ہے۔
البتہ یہ چھوٹ معمولی خون کیلئے ہے؛ لیکن خاص خون کیلئے یہ چھوٹ نہیں ہے جیساکہ (خون حیض، استحاضہ، کتے کا خون، سوَر کا خون اور کافر کا خون)، حتی اگر ایک ذرہ کے برابر لباس یا بدن پر بھی خون ہو تو، نماز باطل ہے۔
توضیحالمسائل مراجع، ج۱، م۸۴۸۔